|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2018

خضدار: حلقہ پی بی 39 خضدار نال کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا،ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار میر یونس عزیز زہری 13497 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے نیشنل پارٹی کے سردار محمد اسلم بزنجو 10087ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی بی 38،پی بی40 اور این اے 269 کے نتائج دور افتادہ علاقوں سے موصول نہ ہونے کی وجہ سے جاری نہیں ہو سکے ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 39 خضدار نال کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ایم ایم اے کے میر یونس عزیز زہری نے 13497 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی نیشنل پارٹی کے سردار اسلم بزنجو 10087 ووٹ لیکر دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے آغا شکیل احمد درانی 8392 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ بی این پی (عوامی) کے میر اسرار اللہ خان زہری 5838 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے ۔

جبکہ حلقہ پی بی 38 زہری مولہ کرخ،پی بی 40 وڈھ اورناچ اور این اے 269 کے نتائج دور دراز علاقوں سے انتخابی عملے کی تاخیر سے واپسی اور آر ٹی ایس سسٹم میں خلل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے ۔

ایم ایم اے کے میر یونس عزیز زہری کے جیت کی خوشی میں بی این پی اور ایم ایم اے کے کارکنان جشن منایا ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائے واضح رہے اس نشست پر 2008 اور 2013 کے انتخابات نیشنل پارٹی کے سردار محمد اسلم بزنجو کامیاب ہوئے تھے جبکہ 2018 کے انتخابات میں انہیں یہاں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔