کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور حلقہ پی بی 32سے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری ،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات این اے 266حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ وہ قوتیں جو ہر الیکشن میں درپردہ اپنا رول ادا کرتے ہیں ۔
اس دفعہ انہوں نے جمعیت علماء اسلام کو انتخابات سے دور رکھنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا ہم ملک میں کسی طرح بھی ایسا نظام نافذ کرنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے ،جس سے اسلامی مملکت پاکستان کیلئے مشکلات پیداہوں ،ایک منصوبے کے تحت ملک میں سیکولرازم نظام لانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر وہ لوگ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،بلوچستان میں ہونیوالے انتخابات کے موقع پر دھاندلی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے حلقہ پی بی 31سے امیدوار اسحاق ذاکر ،حلقہ پی بی 30کوئٹہ 7سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا حکیم محمد عیسی ودیگر پارٹی کے امیدوار موجود تھے۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ملک میں حالیہ انتخابات کے موقع پر جس منصوبے کے تحت دھاندلی کی گئی ہے ہمارے پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بروز جمعہ کو اسلام آباد میں تمام سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اچانک پارٹیاں بنتی ہے ان کو آگے لایا جاتاہے ،مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ،ہر دفعہ الیکشن کے موقع پر اس قسم کی ریرسل ہوتی ہے اس دفعہ دو پارٹیوں کو ٹوفی پہنا نی تھی اور پہنا دی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں پر نتائج جان بوجھ کر آر او نے روکے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں تمام آر او ز وقت پر نتائج جاری کئے اور اسکی کافی امیدواروں کو دے دی مگر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں پر 45نمبر کا کاغذجاری نہیں کیا بلکہ ہر امیدوار کو سادھے کاغذپر رزلٹ بنا کے دے دیا ۔
انتخابات کے فوربعد ضلع کچہری جانیوالے راستوں کو بند کردیا گیا اور ایسا ماحول پیدا کردیا گیا کہ یہاں پر کرفیو نافذ ہے جس کی بھی امیدوار کو ضلع کچہری جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اوراپنی مرضی سے رزلٹ تیار کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پیشہ رو نے ہمیشہ قربانیاں دی ہے اور آئندہ بھی ہم دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ ایک منصوبے کے تحت ختم نبوت کے معاملے کو جان بوجھ کر اچالا گیااور اسکے مسودہ میں ترمیم کی گئی جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ اس دفعہ کے الیکشن میں ناچ گانے والوں کو سامنے لایا جارہاہے اور اسلامی نظام کیخلاف جو کچھ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اس کی ہم کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے چاہیے اس کیلئے ہمیں اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑے ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے اسلامی ریاست کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہے اور ہمیشہ دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ الیکشن کو مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی ،اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اس کے نتائج کو مسترد کردیا گیا ہے ۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طورپر کمیشن تشکیل دیا جائے جو ان تمام معاملات کے تحقیقات کرکے عوام کے سامنے حقائق بتائیں،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ خلیل احمد اور پارٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔
جمعیت کو انتخابات سے دور رکھنے کا منصوبہ پہلے ہی بنایا گیا تھا ،غفور حیدری
وقتِ اشاعت : July 27 – 2018