ژوب : پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب پی بی 2 پر ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لئے جو کھیل کھیلا گیا ۔
اس نے شفاف منصفانہ اور جانبدارانہ الیکشن کے تمام تر دعووں کو مشکوک بنادیا ہے مجھے ہرانے کے لئے پورا سسٹم متحرک تھا جو امیدوار ماضی میں میرے ساتھ مقابلے میں الیکشن لڑتے ہوئے چار ہزار ووٹ حاصل کرتا ہے ۔
اس مرتبہ اسے 19 ہزار ووٹ دلوا کر الیکشن کے ماتھے پر کالا دھبہ لگا دیا گیا اور مرضی کے نتائج کا ریکارڈ قائم کردیا گیاکسی کو بھی موجودہ الیکشن پر ذرا بھر بھی اعتماد نہیں رہاجعفر مندوخیل نے کہا کہ مجھے تین چیزوں کی سزا اس الیکشن میں دی گئی جس میں ایک اسمبلی میں پنجاب میں پشتونوں پر ظلم کے خلاف تقریر تھی ۔
دوسرا سابق وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران میرا عمرے میں موجودگی اور تیسرا نئی جماعت باپ میں شمولیت نہ اختیار کرنا تھاجعفر مندوخیل نے کہا کہ مجھے الیکشن میں مشن کے تحت ہروایا تو گیا مگر عوام کے دلوں سے کیسے نکالا جائیگاخدارا ملک میں انجنئیر ڈ جمہوریت کی بجائے حقیقی اور عوام کی مرضی کی جمہوریت کو چلنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو سازش ہوئی اس سے پردہ اٹھانا ضروری ہے یہ الیکشن عوام کے رائے اور فیصلہ پر کاری ضرب تھا میرے حلقے میں میرے حامی ووٹروں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیااکثر پولنگز پر میرے ایجنٹس کو باہر نکال کر میرے مخالف امیدوار کے حق میں ٹپے مارے گئے ۔
میرے حامی سرکاری ملازمین کو ان کے ووٹ نہیں دئیے گئے میرے مخالف امیدوار کو 19 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے ووٹ ڈالنے والوں کی نہیں بلکہ ووٹ گننے والوں کا فیصلہ لایا گیا میرے ووٹ 8 ہزار سے زائد تھے جبکہ میں نے 23 جولائی کو 14 ہزار لوگوں کا تاریخی انتخابی جلسہ کیا مگر کرنے والوں نے مجھے سزا کے طور پرہرایاجعفر مندوخیل نے کہا کہ اکثر پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ فارم 45 ہی نہیں دیا گیا بلکہ عام کاغذ پر چٹ بناکر ایجنٹس کے ہاتھ میں تھما دی گئی کئی ۔
پولنگز کے سرکاری عملہ نے کہا کہ ہمیں پولنگ سے نکال دیا گیا اور ووٹ پڑ گئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ میری جیت کو شکست میں بدلنے والوں کو اپنا سوچ اور رویہ بدلنا ہوگا حالیہ الیکشن پر کسی کو اعتماد نہیں رہا کیونکہ یہ طے شدہ تھے آخر میں جعفر مندوخیل نے اپنے ہزاروں حامیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا۔
باپ میں شمولیت اختیار نہ کرنے کی وجہ میری شکست بنی ، جعفر مندوخیل
وقتِ اشاعت : July 27 – 2018