کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتیں سرگرم ہوگئی،سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے کوئٹہ میں ڈیرے ڈال دیئے، بلوچستان میں جیتنے والی سیاسی جماعتوں نے پارٹی اجلاس آج سے طلب کرلی۔
سیاسی جماعتیں پارٹی اجلاس میں حکومت سازی اور وزیراعلی کیلئے فیصلہ کرینگے، اجلاس میں مخلوط حکومت بنانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرینگے۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے اتحادیوں جماعتوں بی این پی مینگل، بی این پی عوامی، اے این پی کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں.