|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2018

پنجگور: تین دن گزرنے کے باوجود قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 270 کے نتائج کو روکنے سے پارٹی کی قیادت اور ورکرز میں مایوسی پیدا ہو رہی ہے،انتخابی قوانین کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن کے ایجنٹ کو رزلٹ کی کاپی فراہم کی جاتی ہے لیکن ہمارے ایجنٹس کو اس سے بھی محروم کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور حلقہ این اے 270 پنجگور واشک کم آواران کے نامزد امیدوار میر نزیر احمد بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دو دن گزر گئے ہیں اور ملک بھر میں حکو مت سازی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن پنجگور واشک کم آواران کے این اے270کے انتخابی نتائج کو روکنا امیدواروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے اور اس سے ہمارے پارٹی قیادت اور ورکرز میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔

اس سے صاف ظاہر ہے کہ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ڈی آر او سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اورورکرزکی بے چینی کو ختم کرنے کیلئے جلد از جلد نتائج کا اعلان کرکے جمہوری عمل کو پورا جائے،انہوں نے کہا کہ نتائج کے روکنے سے ہمارے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں اور ہمارے ورکرز میں مایوس ہر لمحوں میں بڑھ رہی ہے۔