دالبندین: الفتح پینل کے سربراہ و این اے 268 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار فتح محمد محمد حسنی نے اپنی رہائش گاہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ حلقہ این اے 268 کی نشست پر پری پول دھاندلی کی گئی اور مخالف امیدوار کو زبردستی جتوایا گیا جس کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کریں گے ۔
اس موقع پر قبائل شخصیات چیئرمین کریم محمد محمد حسنی حاجی جان محمد حسنی حاجی صاحب خان محمد حسنی ملک فتح محمد محمد حسنی اور دیگر بھی موجود تھے سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں ہمیں خواہ مخواہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار متنازعہ انتخابات کروائے گئے بلوچستان کے مخدوش حالات اور شدید گرمی میں لوگوں نے ووٹ ڈالے مگر ان کے ووٹوں کو متنازعہ بنا دیا گیا متنازعہ حلقہ بندیاں بنائی گئی تاکہ حقیقی نمائندوں کا راستہ روکا جا سکے ۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں بھی من پسند پارٹیوں کو مستفید کیا گیا ماضی سے سبق حاصل کئے بغیر غلطی پر غلطی کو دہرایا جا رہا ہے وہ لوگ جو ملک اور ملکی سرحدوں کے خلاف باتیں کرتے رہتے ہیں انہیں نوازا جا رہا ہے سابقہ دور میں بھی ایسے ہی قوتوں کو نوازہ گیا جن کے بارے میں خدشات تھے۔
2018 اور 2013 کے الیکشن میں کوئی خاص فرق ہمیں نظر نہیں آ رہا بڑی بڑی سیاسی پارٹیاں مذکورہ انتخابات کے بارے میں سراپا احتجاج ہیں جو کہ حقائق پر مبنی ہیں ہم بھی ان کا بھر پور ساتھ دیں گے جس طرح راتوں رات این اے 268 کے انتخابی نتائج کو تبدیل کر دیا گیا ۔
اس سے ہمارے ذہنوں پر بہت سارے سوالات جنم لے سکتے ہیں 12 ہزار ووٹ لینے والے کو کبھی 19 ہزار تو کبھی اس سے بھی زیادہ ووٹ شمار کئے جاتے ہیں جو کہ ووٹرز کی توہین ہے ہم مولانا فضل الرحمن کے اعلان کے ساتھ متفق ہیں عمران خان جو کہ ملک متوقع وزیراعظم ہیں اور دھاندلی والے نشستوں کے ووٹ دوبارہ کھول کر شمار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس کا آغاز چاغی نوشکی خاران کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 268 سے کریں ثبوت دینے کو تیا رہیں الیکشن کمیشن کا نیا سسٹم کیسے اور کیوں بلاک ہو گیا جو کہ مختلف سوالوں کو جنم دے رہا ہے ۔
یہاں پر الیکشن کی بجائے سیلکشن کی گئی ہمیں اس لئے ہرایا گیا کہ ہم نے ایٹمی دھماکوں کو اپنے سینے پر برداشت کئے اور ہمیشہ ملکی سلامتی کے دفاع کی بات کی اور ہمیں حق گوہی سچائی اور حب الوطنی کی سزا دی گئی بہت جلد اپنے اتحادیوں اور وکلاء سے مشاورت کر کے سخت لائحہ عمل طے کریں گے اس لئے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکام بالا مذکورہ نشست کے نتائج کو روک کر حقیقی نمائندوں کی کامیابی کا اعلان کریں۔
الفتح پینل کو سازش کے تحت ہرایا گیا بھر پور احتجاج کریں گے، فتح حسنی
وقتِ اشاعت : July 28 – 2018