کرخ: شہداد کوٹ سے خضدار آنے والی منی بس ونگو لیویز چیک پوسٹ کے قریب الٹ گئی، آٹھ مسافر جاں بحق نو سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ سے خضدار آنے والی منی بس ونگو لیویز چیک پوسٹ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے آٹھ مسافر جاں بحق جن میں جمن ولد عبداللہ،خدا بخش ولد نبی بخش،محمد ولد بچل،عبدللطیف ولد محمد،غلام عباس ولد محمد سومرو،غلام قادر ولد پیر محمددو نامعلوم افراد شامل ہیں ۔
نو ز خمی واقع کی اطلا ع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال کرخ پہنچا یا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے زخمیوں میں نثار احمد ،خادم علی ،اللہ رکھیہ ،خدا بخش،محمد الیاس ،الہی بخش ،علی محمد اور سائرہ بنت علی محمد شامل ہیں ۔
کرخ کے سیاسی و سماجی کارکنان او رشہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد دینے میں ہر ممکن تعاون کیا جب کہ شہریوں نے شکایت کی کہ خضدار شہداد کوٹ قومی شاہراہ بین الاقوامی قومی شاہراہ ہونے کی وجہ سے قومی نوعیت کا ایک اہم شاہراہ ہے ۔
لیکن پورے قومی شاہراہ پر ایک بھی معیاری طبی مرکز نہیں جہاں کسی بھی ناگہانی واقع میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا سکے نہ تو سرجری کا کوئی سامان موجود ہے اور نہ ہی جان بچانے والی ادویات دستیاب ہیں۔
شہدا د کوٹ سے خضدار جانے والی ویگن کو حادثہ 8افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : July 29 – 2018