|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2018

کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انتخابی نتائج میں تاریخ ساز دھاندلی ہوئی جو بچے بچے کی زبان پہ زد عام ہے۔

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں بری طرح ناکام رہا، الیکشن سے پہلے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کچھ مخصوص لوگوں کیلئے اقتدار ہموار کیا جارہا ہیں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی تمام دھجیاں اڑا دی اور صرف دعوے رہ گئے، ابھی تک نتائج بنا بنا کر پیش کیئے جارہے ہیں ۔

ہمارے امیدواروں کو زبردستی ہرایا جارہا ہے ایم ایم اے کی پالیسیوں کے مطابق بلوچستان اور دیگر صوبوں میں احتجاج و دمادم مست قلندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علمائے اسلام سریاب ومختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی شدہ انتخابات کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ہمارے امیدواروں کو پری پلان منصوبے کے تحت ہرایا گیا اگر ایسے الیکشن کرانے تھے تو قوم کا پیسہ کیوں ضائع کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس قسم کے انتخابات کا متحمل نہیں تھا اب گلی گلی احتجاج اور دھرنا ہوگا ہماری مینڈیٹ چوری کی گئی اس کا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پہ امیدواروں کو روکنا 45 نمبر فام فراہم نہ کرنا اور مرضی کے رزلٹ بنابنا کر پیش کرنا الیکشن کی شفافیت پہ سوالیہ نشان ہے