خضدار : تحصیل زہری میں دودن کے وقفے کے بعد مزید دو قیمتی جانیں پرانی رنجش کی بھینٹ چڑھ گئیں علاقائی عمائدین کا ضلعی انتظامیہ سے فوری مداخلت کرکے خونی تصادم کی تسلسل کو روکنے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو تحصیل زہری کا علاقہ چشمہ سمری بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریاض احمد ولد محمد عظیم،اور عبدالحفیظ ولد ماسٹر عبدالعزیز قوم سمالانی ساکن پنج کان کو قتل کرکے فرار ہوگئے لیویز نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا واضح رہے ۔
دوروز قبل اسی علاقے میں جتک اور سمالانی قبیلوں کے مابین تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں میر محمد ولد رسول بخش قوم سمالانی اور محمد امین ولد جہانگیر قوم جتک فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دونوں واقعات میں اب تک چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں دریں اثنا علاقائی عمائدین نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرکے علاقے میں جاری کشیدگی ختم کرنے میں کارروائی کرے تاکہ یہ خونی تصادم مزید طول نہ پکڑے
زہری ،مسلح افرا دکی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : August 5 – 2018