کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بنی نوع انسان کیلئے مشترکہ مستقبل کی تعمیرا کیسویں صدی کا عظیم تحفہ ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ پروجیکٹ سی پیک کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ تمام ترقی پذیر ممالک ، عالمی برادری کے ساتھ مربوط ہوجائینگے جو اس میگا پروجیکٹ کا محور ومرکز بھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گوادر کو کلیدی اہمیت حامل ہے جس کے ذریعے مشرق وسطیٰ او رجنوبی افریقہ کے ممالک نہ صرف ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں گے بلکہ ترقی کے عمل میں حصہ دار بھی بن جائیں گے ۔
ان خیالات کاا ظہا ر انہوں نے اتوار کے رو ز آئی ٹی یونیورسٹی تکتو کیمپس میں ’’ سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چائنیز فاؤنڈیشن آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ( Mr Wang Hua) وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی انجینئر فاروق بازئی، وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ ، وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمقصود احمد کے علاوہ ماہرین تعلیم اور سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔
افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ چین کے ساتھ شروعات سے ہی ہمارے تعلقات دیرینہ اور تمام آزمائشوں پر پورا اترنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو عالمگیر سطح پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک پاکستان ہے ۔
انہوں نے کہا چین آج دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور چینی حکومت نے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے حوالے سے جو ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں چین نے کروڑوں انسانوں کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں وہ مسلسل متحرک ہے ہر سال ایک ملین لوگوں کو غربت کی سطح سے اوپر اٹھایا جارہا ہے جو دنیا میں ایک ریکارڈ تصور کیا جاسکتا ہے اس کامیابی کا سہرا چینی حکومت اور چین کمیونسٹ پارٹی کے سرجاتا ہے ۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کسی ترقی یافتہ ملک سے پیچھے نہیں بلکہ چینی حکومت اور حکمران جماعت جدت کا ری کے اصول کو اپنا کرآرٹیفیشل انٹلیجنس کو متعارف کرایا ہے اور روبوٹ کی صنعت میں خطے میں متعارف کرانے میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے ۔
انہوں نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ چین پہلے سے افغانستان اور ایران کو مربوط کرنے میں ٹھوس نتائج حاصل کئے ہیں جو سی پیک پر عملدرآمد اور سینٹرل ایشاء کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔
قبل ازیں سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے افتتاحی تقریب سے چینی نمائندے وانگ ہوا اور وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی نے بھی سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس کے اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالی ۔
سی پیک سے پاکستان عالمی برادری سے منسلک ہوجائے گا ، گورنر بلوچستان
وقتِ اشاعت : August 6 – 2018