خضدار : جمعیت علما اسلام ف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خضدار میں بھی سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین،ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی اور سردار علی محمد قلندرانی کی زیر نگرانی سبزی منڈی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔
ا حتجاجی مظاہرہ اور دھرنا و ٹریفک بلاک دوپہر ایک بجے تک جاری رہی ا س دوران مسافروں خصوصاً خواتین و بچوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر سابق رکن قوم اسمبلی مولانا قمر الدین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک کے اکثریتی علاقوں میں عوامی مینڈیٹ چھین کر ایک مخصوص پارٹی کی جھولی میں ڈال دی گئی ۔
انتخابات کو متنازعہ بنایا گیا آج ماسوائے ایک پارٹی کے باقی تمام پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے جب ملک کے تمام بڑی پارٹیاں اور باالخصوص عوام اس بات پر متفق ہے کہ حالیہ انتخابات متنازعہ ہیں اس پر فوری کمیشن بنا کر دوسری پارٹیوں اور عوام سے ہونے والے نا انصافی کا ازالہ کیا جائے عوامی رائے کا احترام ہونا چائیے ۔
یہاں احترام اپنی جگہ ان کی رائے دہیپر ڈاکہ ڈالا گیاعوام نے ووٹ جن پارٹیوں کی دی نتائج ان کے خواہشات کے بر عکس نکلے ایسی ہی اقدامات کی وجہ سے ملک کی واحدانیت کمزور اور بنیادیں ہل جاتی ہیں لہذا جے یو آئی یہ واضح کرتی ہے کہ ہماری میڈیٹ کی چوری ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمودا قمر مولا نا نور اللہ،ترجمان بشیر احمد عثمانی،حافظ عبدالستار قلندرانی،سمیت جمعیت علماء اسلام کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے ایک بجے کے قریب قومی شاہراہ سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان پر امن طریقے سے دھرنا و روڈ بلاک ختم کر کے منتشر ہو گئے۔