|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2018

کوئٹہ:  صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس کو یوم آزادی کے دن موٹر سائیکل پر ویلنگ کرنے اور عوام پر اسپرے وپانی پھینکنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی کرنے کا حکم دیدیا ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں دشت، اسپین کاریز، ہنہ اوڑک، ائیر پورٹ اور دیگر علاقوں میں یوم آزادی کے دن موٹرسائیکلوں پر ویلنگ کرنے والوں ، شہریوں خاص کر خواتین اور بچوں پر اسپرے اور پانی پھینکنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی کرنے کا حکم دیدیا اور پولیس کو ہدایت دی گئی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طو رپر گرفتار کیا جائے۔