|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2018

کوئٹہ:  متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا اور موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف آئندہ آنیوالے سینیٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعد متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان سے منتخب ہونیوالے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کر دیا گیا اور آئندہ آنیوالے سینیٹ اجلاس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔