کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں ہلہ گلہ اور توڑ پھوڑ کی ماضی کی روایات کو ختم کر کے اس ملک او رقوم کے بہتر مفاد کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔
اگر ایسا نہ کیا تو ہمارے ملک کی مظلوم عوام اسی طرح پٹتی رہے گی ہم پی ٹی آئی کو پیش کئے جانیوالے چھ نکات پر عملدرآمد کے لئے یاد دہانی کراتے رہیں گے کیونکہ انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔
سردار اختر جان مینگل نے صحافیوں کا سوالات جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے ہلہ گلہ اور توڑ پھوڑ کی ماضی کی روایات کو قائم رکھنا ہے تو اس سے ہمارے ملک کے مظلوم عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی ان کے مسائل حل ہونگے ان مقاصد کے حصول کے لئے ہمیں اپنی نیتوں کو صاف رکھنا ہو گا۔
کیونکہ عملوں کا دارومدار نیتوں پر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں ہو تا ہم آزاد بینچوں پر بیٹھیں گے اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرینگے اور اس عرصے میں انہیں چھ نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے یاد دہانی کر اتے رہیں گے ۔
حالانکہ انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے نکات پر عملدرآمد ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ان نقاط پر عملدرآمد کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں انہیں بھی وقت کی درکا رہے اس لئے ہم آزاد بینچوں پر بیٹھ کر اپنے دیئے جانیوالے نکات پر عملدرآمد اور معاہدے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے۔
ہمیں ہلہ گلہ اور توڑ پھوڑ کی ماضی کی روایات ختم کرکے ملک و قوم کے مفاد میں آگے بڑھنا ہوگا، اختر مینگل
وقتِ اشاعت : August 14 – 2018