اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 21 اگست سے 23 اگست تک چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے۔ منگل، بدھ اور جمعرات تین دن کیلئے عید کی تعطیلات ہوں گی۔ وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحٰی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی، جب کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ایک روز قبل منگل کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں آج 15 اگست سے 10 روز کے لیے عید کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے۔