|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2018

کوئٹہ : کو ئٹہ کے نواحی علا قے سنجیدی میں کو ئلہ کا ن میں پھنسے 5مزید کا نکنوں کی نعشیں نکا ل لی گئی جن میں سے 2ریسکیو کے دوران جا ن کی با زی ہا ر گئے تھے جبکہ دیگر 3اتوار کے روز کا ن حا دثے میں اندر پھنس چکے تھے ۔

آخری اطلا عات تک کا ن میں پھنسے 2کا نکنوں کو نکا لنے کے لئے ریسکیو کا رروائی جا ری تھا ۔ بدھ اور جمعرات کے درمیا نی شب اور جمعرات کے روز ریسکیو آپریشن کے دوران پا نچ مزید کا نکنوں کی نعشوں کو نکا ل لیا گیا جن میں سے دو ریسکیو کے دوران کا ن میں پھنس جا نے والے افراد کی نعشیں تھی جبکہ تین نعشیں ان کا کنوں کی تھی جو اتوار کے دن کا ن حا دثے میں پھنس چکے تھے ۔

پا نچ جاں بحق کا نکنوں میں سے ایک کی تدفین کو ئٹہ میں کر دی گئی ہے جبکہ دیگر 4جاں بحق افراد کی نعشوں کو صو بہ خیبر پشتونخوا کے علاقوں سوات اور دیر کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔کا ن میں پھنسے کا نکنوں کے رشتہ داروں نے شکوہ کیا کہ ان کے پیا روں کی نعشوں کو نکا لنے کے لئے سر کا ری سطح پر کو ئی خاص کو ششیں نہیں کی گئی ۔

اسی لئے وہ پا نچ روز تک اپنوں نے نعشوں کا انتظا ر کر تے رہے ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ حا لت یہ ہے کہ اب بھی لو گ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کا موں میں مصروف عمل ہیں محکمہ معدنیا ت کے صرف انسپکٹرز ان کے ساتھ امدادی کا روائیوں میں حصہ لے رہے ہیںیا پھر کا م کی نگرا نی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دو پھنسے کا نکنوں کی نعشیں نکا لنے کے لئے ریسکیو آپریشن جا ری ہے جسے جلد مکمل کئے جا نے کا امکا ن ہے ۔