|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2018

قلات : قلات میں طویل خشک سالی کے باعث زیر زمین پانی کی سطح روز بروز گرنے لگی ہیں معمول کے مطابق بارش کا نہ ہو نااور ڈیمز نہ ہو نے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر نے لگی ہے اور پانی کے سطح نیچے چلے جانے سے سینکڑوں زرعی ٹیوب ویل خشک ہوگئے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کی باعث گزشتہ کئی سالوں سے قلات میں بارش اور برف باری میں بہت ہی کمی واقع ہو ئی ہے قلات اور گردونواح میں طویل خشک سال کے باعث زیر زمین پانی کے زخائر میں تیزی سے کمی ہوتی جاری ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح روز بروز گرنے کی وجہ سے ٹیوب ویلز خشک ہو نے لگی ہیں جس کی وجہ زمینداروں کی گزشتہ تیس سے پچاس سالوں سے تیار کیئے گئے کروڑوں روپے کے باغات بھی خشک ہو رہے ہیں ۔

زمیندارو ں کا کہنا ہیکہ عزیز مغل زمیندارقلات میں بارش اور برف باری میں کمی اور ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے سطح میں روز بروز کمی ہو تی جارہی ہیں اور اب زیر زمین پانی کی سطح چھ سو فٹ سے لیکر آٹھ سو فٹ تک نیچھے چلی گئی ہیں جس سے زمینداروں کی سینکڑوں ٹیوب ویل خشک ہوگئے ہیں اور اب تک میر چھ ٹیوب ویل خشک ہو گئے ہیں ۔

محمد انور مینگل قلات میں گزشتہ کئی سالوں سے بارش اور برف باری میں بہت ہی کمی ہوئی ہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہمارے باغات خشک ہو رہے ہیں قلات میں بارشیں اور برف باری میں کمی کی وجہ سے ز یر زمین پانی کی زخائر میں خطر ناک حد تک کمی ہو ئی ہیں اگر اس جانب فوری طور پر توجہ دیکر ڈیمز تعمیر نہیں کیا گیا تو اگلے چند سالوں میں یہاں پینے کے لیئے پانی بھی ناپید ہوجائے گی۔