|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2018

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر کبیر محمد محمد شہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ملک میں ہونیوالے دھاندلیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے جمہوری قو توں کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جار ہی ہے الیکشن کمیشن عام انتخابات کو صاف وشفاف کرانے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکے ہیں اس لئے جو سسٹم بنایا گیا تھا اس سسٹم کو سازش کے تحت فیل کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جب 21 ارب روپے آر ٹی ایس سسٹم بنایا گیا وہ کیسے یک دم خراب ہو گیا کیا یہ دھاندلی نہیں ہے کہ ملک میں جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ندی نا لوں، سکولوں سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے اور پولنگ اسٹیشنوں سے ایجنٹوں کو نکال کر اپنے من پسند ٹھپے لگا ئے گئے اور45 فا رم بھی نہیں دیئے گئے ۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ25 جولائی کو انتخابات ہوئے مگر24 جولائی کو بھی اپنے من پسند امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے ٹپے لگائے گئے کیا یہ دھاندلی نہیں ہے ہم یہ نہیں کہتے کہ عمران خان کیسے وزیراعظم بن گئے عمران خان اب وہ باتیں یاد کریں جو کہا کر تے تھے آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے اور جو قرضہ واپس لیا گیا ۔

ان کو ادا کرینگے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کرینگے جو عام انسانوں کو گدھے اور دیگر القابات سے نواز تے تھے آج وہ سب کے وزیراعظم کیا وہ ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کسی بھی صورت عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے کیونکہ جو حالات ہم دیکھ رہے ہیں ان حالات کا وہ سامنا نہیں کر سکتے نیشنل پارٹی ہر فورم پر اس صورتحال کا مقابلہ کرے گی۔