|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2018

موٹروے پولیس نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تیز رفتاری پر چالان کر دیا۔ 

لاہور میں راوی ٹول پلازہ کےقریب موٹروے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا اوور اسپیڈنگ پر چالان کردیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی گاڑی 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی، موٹروے پر مقررہ رفتار 120  کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے زائد پر سعد رفیق کا چالان کیا گیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ تیز رفتاری کے باعث انہیں 750 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔