|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2018

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرریلوے پرویزرشید نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنا چاہئے، ریلوے کا کوئی انجن رکنا نہیں چاہیے، مال گاڑی کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے جب کہ سْبک رفتارفریٹ ٹرینیں چلانا اولین ترجیحات ہیں۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ اربوں روپے ہے جسے کم کرنا اولین ترجیح ہے جب کہ ریلوے کو بہترین وزارت بھی بنانا ہے اور اس کے لیے آرام مجھ پر حرام ہوگا، غریبوں کو اے سی کی سہولت دینے کے لیے کام کروں گا۔