خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) علماء ونگ کی جانب سے ہالینڈ کے گستاخ رسول کے خلاف بی این پی کے دفتر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا خضدارپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کی احتجاجی مظاہرین سے بی این پی (عوامی ) علماء ونگ خضدار کے صدر مفتی منظور احمد عمرانی بی این پی علماء ونگ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد صادق زہری بی این پی ضلع خضدار کے آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری جے یوآئی نظریاتی خضدار کے امیر مولانا عبدالغفور کرخی بی این پی علماء ونگ کے نائب صدر حافظ بسیر احمد شاہ مفتی عنایت اللہ ضلعی پریس سیکرٹری حافظ عبدالرازق شاہوانی بی این پی کے راہنماؤں شفیع محمد بارانزئی محمد عمران میروانی شمس میروانی عنایت اللہ جاموٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے گستاخ رسول کے خلاف ضلع خضدار سمیت پورے ملک کے 22کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں مقررین نے کہا کہ پا کستان سمیت تمام اسلامی ممالک ہالینڈ کی سفیر وں کو اپنے ممالک سے فوری طور پرنکال کر انکے سفارتیں بند کرکے ہالینڈ سے سیاسی معاشی خارجی تعلقات ختم کرکے حب رسول اور جزبہ ایمانی کا ثبوت دیں بی این پی کے ہر کارکن حرمت رسول پر اپنی جان و مال قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طورپرقومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہنگامی اجلاس بلاکر پارلیمنٹ میں گستاخ رسول کے خلاف ایک قرار داد پاس کریں اور ہالینڈ کی سفیر کو نکال کر ان سے ہرقسم کے تعلقات ہمیشہ کے لئے ختم کریں اور ایک قرار داد کے زریعے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ایک اجلاس بلاکر ہالینڈ کے گستاخ رسول کو مسلمانوں کے حوالے کرے ۔
مقررین نے پاک فوج سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ پر حملہ کرکے اس سفحہ ہستی سے مٹادیں پاکستان کے عوام ان کے ساتھ ہیں آخر میں ریلی پر امن طور پر منتشر ہوئے ۔
خضدار،بی این پی عوامی کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی
وقتِ اشاعت : August 26 – 2018