قلات: عید کے دنوں میں قلات کے واحد پکنک پوئنٹ کوہ ہربوئی پر پکنک منانے والے نوجوانوں کا رش سیکڑوں نوجوان موٹر سائیکلوں گاڑیوں رکشوں کے زریعے کوہ ہربوئی پہنچ کر عید کی خوشیاں منائی مگر سڑک کچا اور دشوار گزار ہو نے کی وجہ سے پکنک منانے والے نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑا ۔
صنوبر کے ہزاروں سال قدیم قیمتی اور خوبصورت جنگلات سے مالا مال کوہ ہر بوئی حکومتی عدم توجہی کے باعث زندگی تمام سہولیات سے محروم ہے مگر علاقہ خوب صورت اور ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے لوگ پکنک منانے کے لیئے کوہ ہربوئی کا رخ کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے بلند پہاڑی سلسلہ کوہ ہربوئی ان دنوں پکنک منانے والے نوجوانو ں کے لیئے بہت پرکشش بن گیا ہے وادی ہربوئی کے خوب صور ت صنوبر کے جنگلات نوجوانوں بوڑھوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں ۔
اس عید پر سینکڑو ں افراد نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے پکنک منانے کے لیئے گرمی میں سرد موسم کا مزہ اٹھا نے کے لیئے وادی ہربوئی کا رخ کیا اور عید کی خوشیاں منائیں مگر اس خوبصورت وادی حکومت عدم دلچسپی کے باعث زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ کوہ ہربوئی کا واحد کچا راستہ جوکہ صرف پندرہ کلومیٹر بنتا ہیں گزشتہ کئی سالوں سے اسے مرمت تک نہیں کیا گیا ہیں جبکہ ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کو ہ ہر بوئی پکنک منانے کے لیئے آتے رہتے ہیں ۔
مگر راستہ دشوار گزار ہو نے اور کچا راستہ ہونے کی وجہ سے پکنک کے لیئے آنے والے نوجوان حادثات کا شکار بھی ہو تے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ کہ ہر بوئی جوکہ دنیاکے خوبصورت وادیوں میں شمار ہوتا ہیں اس پر توجہ دیکر اس کی کچا سڑک کو پختہ کرے اور دیگر بنیادی سہولیات کا بندوبست کریں۔
قلات کے پر فضا مقام ہربوئی میں پکنک منانے والوں کا رش
وقتِ اشاعت : August 26 – 2018