|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2018

خضدار :  نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سنیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے نیشنل پارٹی ایک حقیقی جمہوری قوم پر ست پارٹی ہے ہماری جدو جہد اس دہرتی کے حقوق کے لئے ہے ہمارا مقصد بلوچ قو کو بلا رنگ و نسل جمع کرکے بلوچستان کی حق حاکمیت لیکر یہاں کے وسائل کو بلو چستان کے سر زمین کی ترقی یہاں کے لوگوں کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے صرف کرنا ہے ۔

اسی مقصد کا ص کے لئے میر غوث بخش بزنجو نے اپنی زندگی میں نصف صدی سے زائد جدو جہد کیا ان کا فلسفہ اس سرزمین یہاں کے با سیوں سے محبت تھی نیشنل پارٹی اسی فلسفہ پر کا ربند ہوکر اس قوم کو اس عظیم مقصد کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا چاہتی ہے جس سے ہم سب کا بہتر شاندار مستقبل مضمر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار میر طاہر بزنجو نال میں اپنے رہائش گاہ پر عید ملنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر طاہر بزنجو نے کہا کہ انتخابات میں دہاندلی اب نیشنل پارٹی کا اعتراض نہیں رہا بلکہ اپوزیشن کے تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک بھر میں ایک منظم سازش کے تحت دہاندلی کیا گیا ہے ۔

اس مقصد کے لئے اپوزیشن کی جماعتیں اپنا لائحہ عمل ترتیب دے میں مصروف ہیں 26اگست کو ہونے والے اے پی سی میں اس بارے میں اہم پیش رفت ہوگی میر طاہر بزنجو نے کہا کہ انتخابات میں گر چہ نیشنل پارٹی کو ہرا یا گیا لیکن اگر اس کا مقصد لوگ یہ اخذ کریں کہ نیشنل پارٹی کا وجود بلوچستان سے ختم ہو گیا ہے میر خیال میں ایسے لوگ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں ۔

نیشنل پارٹی آج بھی بلوچستا ن کے لوگوں کے دلوں میں بستا ہے ہم نے فیصلہ کیا انتخابی نتائج سے یک طرف ہو کر پارٹی کے اداروں کو مضبو ط کریں گے اور اس سلسلے میں پورے بلوچستان میں عوامی اجتماعات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما پورے بلوچستان بلوچ عوام کے پاس جا کر ان کو پارٹی کی موقف و ضرورت سے آگاہ کریں گے توقع ہے کہ مستقبل قریب میں پارٹی ایک مضبوط پوزیشن میں آکر اس صوبہ کے لئے اپنا تعمیر کردار ادا کریگا ۔