گوادر:ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھو تانی کی گوادر آمد۔ مختلف وفود سے ملاقات۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کا مسئلہ وفاقی سطح پر اٹھانے کااعلان۔ کراچی میں مکران کے مسافروں کے ساتھ پو لیس کے مبینہ سلوک پر ڈی آئی جی کر اچی پو لیس سے ملاقات کر ونگا۔
گوادر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اور مختلف وفودنے مسائل سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ گوادر سے نومنتخب ایم این اے محمد اسلم بھو تانی گزشتہ روز گوادر پہنچ گئے ہیں گوادر آمد کے موقع پر نومنتخب ایم این اے نے دشتی ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر گوادر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر حاجی غلام محمد نگوری کی قیادت میں منور خان مروت ، فیاض اور ہارون مروت سمیت علاقائی عمائد ین حاجی کر یم داددشتی ، حاجی عبدالصمد دشتی، حاجی عبدالمجید ڈھوری اور اعظم کلانچی نے نومنتخب ایم این اے کو گوادر میں اراضی کی سٹلمنٹ میں مبینہ بد عنوانی، سی جی، جیڈا اور دیگر اسکیمات کے دفاتر کی گوادر منتقلی غیر قانونی ٹرالرنگ سمیت مکران کے مسافروں کے ساتھ کراچی پو لیس کی مبینہ ناروا سلوک کے بارے میں شکا یات سے آگاہ کیا۔
جس پر نومنتخب ایم این اے کا کہنا تھاکہ لسبیلہ اور گوادر کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ ہمارا فرض بھی ہے کہ ہم عوام کے مسائل کو اجاگر کریں غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمہ کے لےئے وفاقی سطح پر آ واز بلند کرونگا جبکہ کراچی میں مکران کے مسافروں کے ساتھ پو لیس جو مبینہ ناروا سلوک روا رکھی رہی ہے ۔
اس حوالے سے بہت جلد ڈی آئی جی پو لیس کراچی سے ملاقات کر کے عوام کی شکا یات نوٹ کرائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں اراضیات اور اسکیمات کے جو ایشو ہیں ان کے حل کے لےئے اپنا کرادار ادا کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل پارٹی کے بھی مشکور ہیں نیشنل پارٹی کی حمایت اور تعاون سے لسبیلہ اور گوادر کی قومی نشست پر کا میابی نصیب ہوئی۔ درایں اثناء نومنتخب ایم این اے محمد اسلم بھوتانی سے نومنتخب ایم اپی اے میر حمل کلمتی سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
غیر قانونی ٹرالنگ کا مسئلہ وفاقی سطح پر اٹھایا جائیگا ، اسلم بھوتانی
وقتِ اشاعت : August 28 – 2018