ڈیرہ اللہ یار: سابق صوبائی وز یر داخلہ بلو چستان نوابزادہ گز ین خان مری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اگر اچھے کام کیے تو تعریف کرینگے نہیں تو تنقید کرینگے ۔
جام کمال تجربہ کار سیاستدان اور سیا سی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں امید ہے وہ صوبے کے مسائل کو تر جیحی بنیا دو ں پر حل کرینگے مگر انھیں عوام کے تر جیحا ت کا تعین کر کے کام کر نا چاہیے بلو چ ناراض نہیں بلکہ انھیں ریا ست سے گلے شکوے ہیں جو ہر سیاستدان کو بھی ہو سکتے ہیں مگر ان معاملا ت کو ٹیبل پر حل کیا جا سکتا ہے لہذا طاقت کی بجائے تما م مسائل کو مزاکرات کے زریعے حل کیا جا ئے ۔
ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے جمالی ہا ؤس ڈیرہ اللہ یار میں سابق صو بائی وز یر میر فائق خان جمالی سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ملٹی پیکل ایشوز ہیں جنہیں حل کر نے ضرورت ہے ۔
انتخا بات میں ہا رنے کے با وجود میں نے دھاندلی کا گلہ نہیں کیا کیو نکہ یہ روایت بن چکی ہے جو ہار جا تا ہے وہ گلہ کر تا ہے کہ میر ے ساتھ دھا ندلی ہو ئی ہے مگر ہم نے دھاندلی کا واویلہ کر نے کی بجائے عوام کی رائے کو قبو ل کیا کیو نکہ سیٹ کسی میراث نہیں دوسرو ں کو بھی مو قع دینا چاہیے میں نے کبھی مو رو ثی سیا ست نہیں کی بلکہ جو عو ام کی رائے ہو اس کو قبو ل کر نا چاہیے ۔
ناراض بلوچ نہیں ، ریاست سے گلے شکوے ہیں، گزین مری
وقتِ اشاعت : August 29 – 2018