|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2018

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالرحمن بازئی سیکرٹری اطلاعات بہادر خان مشوانی سینکڑوں زمینداروں نے اپنے غیر رسمی اجلاس میں بیان جاری کرتے ہوئے کیا ہے کہ بجلی کا نہ ختم ہونے والے بحران شدید شدید خشک سالی زمینداروں نے ڈیزل سے جنریٹر چلا کر زراعت کو کسی حد تک زندہ رکھا زمینداروں کی زرعی اجناس کھیتوں میں سٹر رہی ہے ۔

اگر منڈیوں میں بھیجا جائے تو بار برداری کا کرایہ بھی جیب سے دینا پڑتا ہے گزشتہ سال زمیندار نمائندوں نے مرکزی حکومت کے اختیار داروں سے ملاقات نہیں واویلا کیا اب جبکہ بلوچستان کی زرعی اجناس تیار ہے مرکزی نئی حکومت ایکشن لے افغانستان و دیگر ممالک سے پیاز ٹماٹر اور انگور پر فوری پابندی لگا دے بصورت دیگر زمیندار بطور احتجاج اپنی زرعی اجناس سٹرکوں پر لا کر نذر آتش کر ینگے ۔