|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2018

 اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔    

 ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملیں گے، اس کے علاوہ جواد ظریف کی سیاسی و عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔