گوادر : پا کستان میر ی ٹائم سیکورٹی ایجنسی ، ایم ایم ڈی اور فشر یز حکام کا مشترکہ اجلاس۔ ایم ایم ڈی کی توسط سے BBرجسٹر یشن کی افادیت پر تبادلہ خیال۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے ماہی گیروں کشتیوں میں VMSکے نظام کی تنصیب کے لےئے قانون سازی کو سرآ ہا گیا۔ پا کستان میر ی ٹائم سیکورٹی ایجنسی قومی سلامتی کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی۔
آئندہ اداروں کے تعان پر بھی اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایم ایس اے گوادر جیٹی پر پا کستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ، ایم ایم ڈی اور محکمہ فشر یز کے حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔
اجلاس میں کشتیوں کی ایم ایم ڈی محکمہ کے تحت بوٹ رجسٹر یشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایم ایم ڈی محکمہ کی جانب سے بوٹ رجسٹر یشن کو جلد مکمل کر نے پر زور دیا گیا ۔
اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے فوری طور پر ماہی گیر کشتیوں میں VMSیعنی کشتیوں میں نگرانی سسٹم کی تنصیب کے لےئے قانو ن سازی اور ضمن میں فوری طور پر قانون پاس کر نے کے عمل کو سرآہا گیااور کہا گیا اس سے کشتیوں کی سیکورٹی مستحکم ہو جائے گی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پا کستان میر ی ٹائم سیکورٹی ایجنسی اپنے دائر ے کار کے مطابق سیکورٹی کی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لےئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان اشتراک عمل اورآئندہ رابطہ کاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔
میر ی ٹائم سیکورٹی ایجنسی ، ایم ایم ڈی اور فشر یز حکام کا مشترکہ اجلاس
وقتِ اشاعت : August 31 – 2018