|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2018

گوادر : گوادر کے مو ضع جات چاتانی بل اور زباد ڈن میں ریو نیو اہلکاروں کی سر براہی میں زمینوں کی بندر بانٹ کا نوٹس لیا جائے۔ ری سٹلمنٹ کے پروسس کے دوران مقامی زمینداروں کی جدی پشتی اراضیات من پسند افراد کے نام اندراج کر کے مقامی افراد کی حق تلفی کی جارہی ہے ۔

لینڈ مافیا کو مقامی افراد کی حق تلفی کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نوٹس لیں ان خیا لات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابقہ ایم این اے میر یعقوب بزنجو نے زباد ڈن اور چاتانی بل میں ری سٹلمنٹ سے متاثرہ مقامی زمینداروں کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زباد ڈن اور چاتانی بل کے مو ضع جات میں ری سٹلمنٹ کا پروسس متنا زعہ بنا یا دیا گیا ہے ریو نیو اور سٹلمنٹ افسران اور اہلکاران لینڈ ما فیا کی ملی بھگت سے مقامی زمینداروں اور لوگوں کی بجائے لینڈ ما فیا اور من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے جس سے اہلیان علاقہ کو اپنے جدی و پشتی اراضیات سے بے دخل ہونے کا خد شہ پید ا ہوگیا ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 

انہوں نے مقامی زمینداروں کے خدشات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ان کے ساتھ کسی بھی ناانصافی کو قبول نہیں کرے گی بلکہ ان کے شانہ بشانہ ہوکر اس ناانصافی کو روکنے کی جد و جہد کی جائے گی۔ 

انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ و وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی کہ موضع زباد ڈن اور چاتانی بل میں مبینہ ناانصافیو ں نو ٹس لیا جائے ۔