|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم مینگل صاحب اوڈاکٹر جہانزیب جمالدینیکے شکر گزار ہیں ، سردار صاحب نے بڑی تفصیل کے ساتھ مختلف ایشوز پر بیانیہ دیا ہے ، بی این پی نے بڑے واضح انداز میں بلوچستان کی عوام کی نمائندگی کی۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مطالبہ پارٹی کے سامنے رکھیں گے ، ہم ایسا فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے جس سے فیڈریشن مضبوط ہو۔ ہفتہ کو اعتزاز احسن نے اختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور جمالدینی صاحب کے شکر گزار ہیں۔ 

گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا جس کے مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کے لیے آئے تھے۔ اختر مینگل نے فرمایا کہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ صدارتی انتخاب میں حمایت کے لیے اپنا مقف پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور لاپتہ افراد سے متعلق ہم نے واضح مقف دیا ہے۔ بلوچستان کے وسائل صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 2 گھنٹے کی گفتگو میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل پر بی این پی مینگل کے مقف سے متفق ہیں۔ بی این پی مینگل نے واضح انداز میں عوام کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں، ہماری خواہش ہے مولانا فضل الرحمن دستبردار ہوجائیں۔

امید ہے صدارتی انتخاب سے پہلے کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مطالبہ پارٹی کے سامنے رکھیں گے ، ہم ایسا فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے جس سے فیڈریشن مضبوط ہو۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ووٹ مانگنے کیلئے ملاقاتیں کریں گے ۔