|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2018

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

علی رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ ایم کیوایم کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کو بھجوا دیا ہے اور اپنے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے کی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔