۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بم دھماکے میں باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ مستونگ سے تقریباً پچیس کلو میٹر دور کنڈاوا کے علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً دو بجے پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے راستے میں نصب کئے گئے ۔

ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے باپ اور بیٹے کو نشانہ بنایا۔ دھماکے سے ماسٹر عبدالرؤف دہوار جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا سہیل احمد زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمیوں کو شہید نوا ب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ زخمی سہیل احمد نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ چچا عبدالباقی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے پیدل جارہے تھے جب بم دھماکا ہوا۔ 

عبدالباقی کو عید کے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کالعدم تنظیم ملوث ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ان کے ایک اور رشتہ دار سابق پولیس افسرکی بھی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔