کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورگرد ونواح کے علاقوں میں پانی کی کمی سنگین صورتحال اختیار کر گئی فقیر محمد روڈ، جان محمد روڈ ،خلجی کالونی، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی، بروری روڈ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔
عوام مہنگے داموں ٹینکر کے ذریعے پانی خریدنے پرمجبور ہیں شہر یوں نے’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینکر ما فیا کے پاس شہریوں کو پینے کے لئے دستیاب ہے لیکن واسا شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے اس مہنگائی میں شہریوں کو لوٹنے کے لئے جان بوجھ کر پانی بند کیا جاتا ہے تاکہ وہ مہنگے داموں ٹینکر کے ذریعے پانی منگوا سکے پانی کی کمی کے باعث ٹینکر ما فیا نے فی ٹینکر 1000 سے1500 روپے تک وصول کرنا شروع کر دیا۔
بعض ٹینکر ما فیا پانی کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں سریا ب روڈ، جان محمد روڈ، فقیر محمد روڈ اور ان کے ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کے دوران بھی پانی دستیاب نہیں ہو تا اور شہری مجبور ہو کر مہنگے داموں پانی خرید کر گزارہ کر رہے ہیں شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اس سنگین مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور واسا حکام پر عائد ہو گی ۔
کوئٹہ ، قلت آب سنگین صورت اختیار کرگیا عوام رل گئے
وقتِ اشاعت : September 4 – 2018