|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2018

کوئٹہ:  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہے پی ٹی آئی کا نہ اتحادی ہے اور نہ ووٹ دیا ہے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر ’’ آن لائن ‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے مرکزی قیادت کی ہدایت پر متحدہ اپوزیشن کے صدارتی ا میدوار مولانا فضل الرحمان کو صدارتی ووٹ دیا ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی اپنی جگہ لیکن پی ٹی آئی کی اپنی جگہ ہے ہم صوبے میں باپ کے اتحادی ہے پی ٹی آئی کے نہیں کیا باپ پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم ہے کیا ہم ان کو ووٹ دیں عوامی نیشنل پارٹی مرکز میں کسی کے اتحادی نہیں ہے ۔

اس لئے ہم نے پارٹی قیادت کے کہنے پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دیا ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہے پی ٹی آئی کا نہ اتحادی ہے اور نہ ووٹ دیا ہے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیا گیا ہے۔