|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2018

حب: گڈانی مکینوں کا خواتین اور بچوں سمیت شپ بریکرز اور مقامی وڈیروں کی جانب سے گڈانی ساحل کے اراضیات کی غیر قانونی لیز اور قبضہ گیری کے خلاف لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ وزیراعلی بلوچستان سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیاہے ۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی باران گوٹھ کے مکینوں نے غلام حسین , اکبر اور نبی بخش کی قیادت میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا شپ بریکرز, مقامی وڈیروں اور محکمہ ریونیو کے مقامی آفیسروں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گڈانی ساحل پر ہمارے آبا اجداد کی اراضیات اور اور رہائشی آبادی سمیت سرکاری زمینوں پر مقامی وڈیرے اور شپ بریکرز نے غیرقانونی لیز کرایا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ساحل کی اراضیات محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے 15 روپے فی ایکڑلیز کیا گیا ہے شپ بریکرز اور علاقے کے وڈیرے غیرقانونی لیز کی آڑ میں ہمارے گھروں کو بھی مسمار کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ اٹھارہ سال سے ہمیں تنگ کرکے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ,دھمکیاں دی گئی تاکہ ہماری اراضیات اور گھروں پر قبضہ کیا جاسکیں ,جبکہ اب شپ بریکرز ہماری آبادی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور گوٹھ کی طرف تجاوز کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ ہمارے بچے اور خواتین کو پریشان کیا جارہا ہے جبکہ گوٹھ میں آلودگی بھی پھیلایا جا رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے لگی ہے انھوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکٹری بلوچستان فوری نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلائیں۔