|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2018

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایئرپورٹ، نواں کلی لنک روڈ کے توسیعی منصوبے کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وہ منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے منصوبے کی تکمیل میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاخیرکے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پروجیکٹ ڈائیرکٹر نے یقین دلایا کہ منصوبے کو 30ستمبر تک مکمل کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ 

صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، زمرک خان اچکزئی،میر سلیم کھوسہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک تھے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ کو تربت ڈویلپمنٹ پیکج سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔