کوئٹہ:صوبائی محکمہ داخلہ حکومت بلو چستان کے ایک حکمنامہ کے مطابق دفعہ 144کے تحت ماہ محرم کے دوران ڈسٹرکٹ کوئٹہ ،نصیرآباد کچھی ،بولان ،مستونگ ،لورلائی ،جعفرآباد ،سبی ،خضدار اور ہرنائی میں یکم تا دس محرم الحرام کے دوران لاؤڈاسپیکر کے استعمال ،فرقہ ورانہ نفرت پرمشتمل کتابیں ،رسالوں ،سی ڈیز وغیر کی فروخت ونمائش ،غیر متعلقہ افراد کے چہلم کے جلوسوں کے مقررہ راستوں سے داخلے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری ،ہرقسم کے اسلحہ کی نمائش ،جلوس کے راستوں پر بھیک مانگنے ۔
ضلع میں ملک کے دیگر علاقوں سے شعلہ بیان مقررین کے داخلے ،امام بارگاہوں کے قریب اور جلوس کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر گھر اور دکان کرایہ پردینے پرپابندی عائد کردی گئی ۔