|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2018

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،عمران خان جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے پیر کے روز کے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم سیکر ٹریٹ میں ملاقات میں ، 40 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیا سی صورتحال اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار یار محمد رند نے گورنر بلوچستان کے لئے تین نام وزیر اعظم کو تجویز کردئیے اور انہیں بلوچستان کا دورہ کر نے کی دعوت بھی دی ،وزیر اعظم نے دورہ کراچی کے بعد صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کی دعوت پر بلوچستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ملاقات میں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نعیم الحق بھی موجود تھے۔