لاہور: پنجاب کابینہ کے مزید 12 وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
پنجاب کابینہ کے مزید 12 وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس لاہورمیں ہوئی، گورنرپنجاب چوہدری سرورنے وزرا سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں پیرسید سعیدالحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوارحسین وڑائچ، محمداختر، محمد خالد محمود، جہانزیب کھچی اور اعجاز مسیح شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 27 اگست کو پنجاب کابینہ میں شامل 23 وزرا نے حلف اٹھایا تھا جب کہ محمد اکرم چوہدری اورعون چوہدری وزیر اعلیٰ کے مشیرکی حیثیت کام کررہے ہیں۔