کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے خشک سالی کی زد میں آنے والے اضلاع کی صورتحال جاننے کے لئے تمام ڈویژنز کے کمشنر ز سے معلومات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن کے 9شہروں کے خشک سالی کی زد میں آنے کی خبر کے بعد پی ڈی ایم اے حرکت میں آگیا ہے ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں تمام کمشنرز کو ہدایات کی گئی ہے ۔
کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اعلان کردہ خشک سالی زدہ علاقوں کی صورتحال سے متعلق تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع سے متعلق محکمہ پی ڈی ایم اے کو آگاہ کریں تاکہ کسی بھی ضلع میں خشک سالی کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فوری اقدامات اٹھا ئے جاسکیں۔
بلوچستان خشک سالی کی لپیٹ میں ، صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب
وقتِ اشاعت : September 15 – 2018