|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2018

لاہور:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیمز کے مخالفین ہی نہیں آئین توڑنیوالوں کیخلاف بھی آرٹیکل6لاگو ہونا چاہیے ‘ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوط ضروری ہے ،۔

کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خد مات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہفتے کے روز(ن) لیگ کے قائد نوازشر یف سے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ اختر مینگل نے کہا کہ کلثوم نواز نے جمہوریت کی سربلندی کیلئے اس وقت آواز اٹھائی جب جمہو ریت کے حق میں آواز کو گناہ کبیرہ کہا جاتا رہا مگر کلثوم نواز نے ڈٹ کر جمہوریت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

اور کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے خد مات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ضروری ہے اور آرٹیکل 6ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ہی نہیں ملک کا آئین توڑنے والوں پر بھی لاگو ہوناچاہیے تاکہ ملک میں جمہوریت اور آئین کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور آئین توڑنیوالوں کو سزا ملے ۔