|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2018

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے این اے 265 کوئٹہ سٹی میں مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذر داری دائر کردی ۔

گزشتہ روزدرخواست گزار نوابزادہ لشکری رئیسانی نے اپنے وکیل محمد ریاض احمد کے ہمراہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذر داری دائر کی جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے۔

کہ 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی میں ڈالے گئے ووٹوں کی بائیومیٹرک کے ذریعے نادرا سے تصدیق کراکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے حق میں ڈالے گئے ووٹوں کو نہ صرف ٹمپر کیا گیا بلکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالاگیا اور انہیں فارم 45 بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے انتخابی عذر داری پر سماعت 17ستمبر کو طلب کرلی ہے۔