قلعہ سیف اللہ :بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے جنکشن چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیاہے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ شہر میں سرکٹ ہاؤس کے قریب جنکشن چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار موقع پرجاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیاہے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران قلعہ سیف اللہ شہر میں لیویز پر یہ دوسرا دہشتگردانہ حملہ ہے جس میں اب تک 3لیویز اہلکاران جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔
قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکار کی گزشتہ دنوں ہلاکت کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا بھی انعقاد کیاگیاتھا۔لیویز اہلکاروں پر حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے ۔
قلفہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں پر پھر فائرنگ 2اہلکار شہید ایک زخمی
وقتِ اشاعت : September 19 – 2018