|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2018

سبی: سبی میں آٹھویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بار گا ہ سے بر آمد ،جلوس کے روایتی راستوں کو سیل کر دیا گیا ،سبی میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر 400اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے 8,9,10محرم کو جلسوس کے گذر گاہوں کو مکمل طور پرسیل کیا جائے گا،ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی کامیڈیا سے بات چیت ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی نے محرم الحرام کے دوران جلوس کے راستوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر ڈی ایس پی بشیر جمالی ،ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی اور ایس ایچ او سی ٹی ڈی میر بلک شیر مری بھی موجود تھے ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی نے جلوس کے گذر گاہوں اور مرکزی امام بار گاہ حسینہ کا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پرایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 8,9,10محرم الحرام کے جلوس کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے راستوں پر آنے والے تمام عمارتوں،دوکانوں اورگھروں کو سیل کردیا جائے گا اور جلوس کے روایتی راستوں پر خار دارتاریں لگاکر بندکرکے بھاری نفری تعنیات کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری،ایف سی اور لیویزفورس کے چار سو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ جا ری ہے ۔

سیکورٹی فورسز مشکو ک افراد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آٹھویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بار گاہ حسنیہ سے سخت سیکورٹی میں نکلاگیا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بار گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے روایتی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔