اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیرخان ترین، اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر، وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک ، بی این پی سربراہ سرداراخترجان مینگل کومنانے انکے گھرپہنچ گئے۔
یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کراچی میں افغان مہاجرین کوشہریت دینے کے معاملے پرسرداراخترجان مینگل نے گذشتہ روزقومی اسمبلی کے فلورپروزیراعظم سے جواب طلبی کی تھی اورغیرتسلی بخش جواب نہ ملنے پربلوچستان نیشنل پارٹی نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیاتھا۔
آج کی ملاقات میں مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹرڈاکٹرجہانذیب جمالدینی،مرکزی رہنماء سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات آغاحسن بلوچ ایڈوکیٹ اورایم پی اے میرحمل کلمتی بھی موجودتھے۔
پی ٹی آئی وفد کی سردار اختر مینگل سے ملاقات
وقتِ اشاعت : September 20 – 2018