|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2018

کراچی: 9 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

9 محرم الحرام کے موقع پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت درجنوں شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کئی شہروں میں مکمل جب کہ کچھ شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل کی گئی ہے جو کہ ماتمی جلوسوں کے ختم ہونے کے بعد بحال کردی جائے گی۔ یوم عاشور کو بھی اسی لائحہ عمل کے تحت موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، متعدد شہروں میں آج دوسرے روز بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔