|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2018

چاغی: صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی کے چاغی کا دورہ مختلف شخصیات سے ملاقات کی چاغی ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل پر مشتمل درخواستیں پیش کئے ۔

اس موقع پر سردار شاہ محمود خان سنجرانی سردار عبدالغیاث درانی آغا سید مرید شاہ چیئرمین محمد مراد محمد حسنی حاجی علی بیگ محمد حسنی جمادار مولانا بخش محمد حسنی حاجی محمد ہاشم خان محمد حسنی ڈاکٹر صاحب خان محمد حسنی سمیت دیگر ضلعی آفیسران بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف جان محمد حسنی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے جو کہ کیا گیا ہے اب ایسا نہیں چلے گاانہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی لوگوں کو پانی صحت تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ان کی فراہمی میرا اولین ترجیح ہے ۔

جبکہ امن وامان پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کے لئے کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہ کریں اور اس سلسلے میں ہر قسم کی کمیشن خوری کا تدارک کر کے عوامی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر پائیدار بنایا جائے گا