کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے خلاف مسلم باغ ، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں قومی شاہراہیں بلاک کر دیئے گئے جبکہ لورالائی میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی رہی ۔
اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین لیویز اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے اس واقعہ کے خلاف گزشتہ روز بھی قلعہ سیف اللہ میں احتجاج کیا گیا تھا جبکہ جمعرات کو بھی قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور لورالائی میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور قومی شا ہراہیں بلاک کی گئی ۔
جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واقعہ کے بعد مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کی گئی ۔
دریں اثناء لیویز اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی زیر اہتمام احتجاجی جلوس اور ایک بڑے احتجاجی جلسے پشتونخواہ میپ کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن بلوچستان اسمبلی اصغرخان اچکزئی ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹرعثمان خان کاکڑ اور پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما خان زمان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اختیارات عوامی اور منتخب نمائندوں کے بجائے ریاستی اداروں کے ہاتھ میں ہے عوام کے منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنا رکھا ہے ۔
لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ایک سوچا سمجھا منصوبے کے تحت ہورہا ہے امن امان میں لیویز اہلکاروں کا کردار ختم کیا جارہا ہے قلعہ سیف اللہ کے لیویز اہلکاروں نے اپنی قوم کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے دی ہیں اگر متحد نہ ہوئے تو یہ جنگ آگے جائے گی اور پوری علاقے کو لپٹ میں لے گی سی پیک اور موجودہ ترقی سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ہم اپنی جان بچانے میں عافیت سمجھتے ہیں ۔
ھمارے محافظوں کے خون کو کسی صورت رائیگاں نہیں ہونے دیں گے بلکہ اپنے محافظوں کا حساب لے کر رہیں گے ملک میں مسلح تنظمیں اپنا ریاستی اداروں کی پیداوار ہیں مسلح تنظمیں ریاستی اداروں کی سرپرستی میں دہشت گرد کاروائیاں کررہی ہیں جنرل مشرف سمیت کئی جرنیل مسلح تنظمیں اپنا اثاثہ سمجھتی ہے ھمارے خطے کا امن تباہ کردیا ہے ۔
اور پنجاب کے حکمران خاموش تماشائی ھواہے احتجاجی جلسے سے جمعیت نظریاتی کیمولوی عبدالروف جمعیت علما اسلام کے مولوی محمد اکرجمعیت س کے مولوی طاہرشاہ اخنذادہ مولوی عبدالنافع موینسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی داراخان جوگیزئی پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار زیری عبدالغفور کاکڑعوامی نیشنل پارٹی کے حاجی ہدایت اللہ کاکڑ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی امین خان جوگیزئی وکلابارایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ کاکڑ بی اے پی کے جمال خان مروزئی زمیندار ایکشن کمیٹی کے عبداللہ جان میرزئی کمال خان کاکڑ ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی عبدالخالق میرزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں امن امان کا قیام اور عوام کے مال وجان کا تحفظ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔
قلفہ سیف اللہ لیویز اہلکاروں کے قتل کیخلاف شٹر ڈاؤ ن ہڑتال قومی شاہراہ بلاک ،سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ
وقتِ اشاعت : September 21 – 2018