ماشکیل: گلوگاہ ماشکیل شہر سے تقریبا تین کلو میٹر کے فاصلے پر ڈھلوان سطح پر واقع ہے، یہاں کئی صدی پہلے کے تعمیر شدہ مضبوط اور پرنقش گنبدیں قابل دید ہیں۔
گلوگاہ میں موجود گنبدوں میں انسانی جسم کے کوپڑی اور دیگر اعضاء کافی مقدار میں موجود ہیں۔ گلوگاہ میں کون رہتا تھا اور یہاں گنبدوں میں موجود انسانی جسم کے کھوپڑیوں اور دیگر اعضاء کے حوالے سے ابھی تک کسی نے کوئی کنفرم حوالہ یا بات ثابت نہیں کی۔
کچھ لوگ تاریخ کا حوالہ دے کر یہ کہتے ہیں کہ یہ تیمورلنگ جو کئی صدی پہلے ایران کا بادشاہ رہ چکا ہے ان کی تعمیر کردہ ہیں اور کچھ نوشیروان بادشاہ کی تعمیر کردہ قرار دیتے ہیں ان کی آبادی کے خاتمے کے بابت یہی کہا جاتا ہیکہ یہ کسی قدرتی وبائی اور آفاتی بیماری کی وجہ سے ختم ہو چکے ہیں ۔
مگر گلوگاہ سے دو کلومیٹر دور کوشکان سے جب کسی ملکہ کی ممی نکالی گئی تھی تو اس پر ایران نے دعوی کیا تھا کہ یہ ممی ایران کی ایک بادشاہ کی بیٹی کی ممی ہے اس سے یہی اخذ کیا جاتا ہیکہ یہ علاقہ کئی صد سال پہلے ایران کا حصہ ہوا ہے ۔
اور گلوگاہ بھی اس زمانے کا ہے ۔مگر افسوس کہ یہ قیمتی آثار قدیمہ حکومتی عدم توجہی کے باعث غیر محفوظ اور کھنڈرات ہو چکے ہیں۔
ماشکیل کے علاقے گلو گاہ میں صدیوں پرانی گنبدیں توجہ کا منتظر
وقتِ اشاعت : September 23 – 2018