|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2018

کوئٹہ: صوبائی حکومت کی کوششوں سے 12سال سے تعطل کے شکار تربت بلیدہ روڈ کے منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز ہوگیاہے جو ایک ترقی یافتہ بلوچستان کے قیام کی جانب حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔

منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ترقیاتی عمل کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کو ذرائع آمدورفت کی ایک بڑی سہولت مل سکے گی۔ منصوبے پر کام کے آغاز سے تربت اور بلیدہ کے عوام میں اطمینان اور خوشی پائی جاتی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہوسکے۔